حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای سے متعلق پیغامات، خبریں اور دیگر مواد جاری ہونے کا واحد آفیشیل ذریعہ ان کا دفتر اور رہبر انقلاب کے تحریری و تقریری آثار کی حفاظت و اشاعت کا دفتر ہے اور اس دائرے سے باہر ان کے حوالے سے جاری ہونے والی ہر بات غیر مستند اور غیر صحیح ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کے شعبہ تعلقات عامہ کا بیان حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اربعین حسینی کی مناسبت سے تعزیت پیش کرتے ہوئے اور رہبر شہید انقلاب کی بلند روح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے، اسلامی جمہوریۂ ایران کے با شرف اور مبعوث شدہ عوام کو اطلاع دی جاتی ہے کہ حالیہ دنوں میں رہبر انقلاب اسلامی سے منسوب بعض اقوال سوشل میڈیا پر سامنے آئے ہیں جو رائے عامہ میں بے چینی اور معاشرے میں اختلاف اور تفرقہ پیدا ہونے کا سبب ہیں۔
بنابریں رہبر معظم سے متعلق خبروں اور دیگر مواد کے بارے میں چند نکات بیان کیے جا رہے ہیں:
آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای سے متعلق پیغامات، خبریں اور دیگر مواد جاری ہونے کا واحد آفیشیل ذریعہ ان کا دفتر اور رہبر انقلاب کے تحریری و تقریری آثار کی حفاظت و اشاعت کا دفتر ہے اور اس دائرے سے باہر ان کے حوالے سے جاری ہونے والی ہر بات غیر مستند ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے حالیہ پیغام سمیت مختلف پیغاموں میں مقدس اتحاد کے تحفظ اور اسلامی نظام کے مخلص اور خدمت گزار عہدیداروں، بالخصوص محترم حکومت کی عزت و احترام کے تحفظ پر زور دیا ہے۔ ایسی باتیں جو رہبر انقلاب کی ہدایات کے برخلاف معاشرے میں اختلاف اور تفرقے کا سبب اور محترم عہدیداران کے بارے میں بے بنیاد الزامات کا سبب بنیں، ایران کے بدخواہوں اور کٹّر دشمنوں کے اہداف کی تکمیل کریں گی۔ بنابریں سوشل میڈیا میں شائع آنے والی ایسی باتیں، جن میں ایک شخص نے صدر محترم کے خط پر رہبر انقلاب کے ردعمل کے بارے میں ایک دعویٰ کیا ہے، پوری طرح سے جھوٹ اور حقیقت کے خلاف ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کا شعبۂ تعلقات عامہ
4 اگست 2026









آپ کا تبصرہ